• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سمندری طوفان کا خطرہ, ہائی الرٹ جاری کردیا

چین کے صوبے زی جیانگ میں سمندری طوفان موئیفا کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زی جیانگ کےمختلف شہروں میں پروازیں منسوخ اور سیلاب کے الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

شنگھائی میں بھی کل تک کے لیے طوفانی ہواؤں اور تیز بارش کے الرٹ جاری کردیئے گئے جبکہ شنگھائی کےایئرپورٹ پر 50 فیصد پروازیں منسوخ کردی گئیں یا متاثر ہوئی ہیں۔

طوفان آج دوپہر یا رات میں زی جیانگ کے شہر زوشان کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید