کراچی (نیوز ڈیسک) بارشیں بھارت میں برسیں گی جبکہ پانی دریائے راوی، چناب اور ستلج میں آئےگا۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 18ستمبر سے ان دریاؤں کے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔ تینوں دریاؤں سے منسلک اضلاع کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔