کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایپکا کوئٹہ ڈویژن کے صدر امیر محمد کاکڑ ، مظفر علی، سلام ترین، نذیر خلجی اور اکمل ترین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تمام صوبائی محکموں کی تنخواہیں یکساں کی جائیں تنخواہوں میں زمین آسمان کا فرق ہے تنخواہوں میں عدم مطابقت اور یکساں نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جس کی ایپکا شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ محکموں کو یوٹیلٹی الائونس ، ہائوس ریکوزیشن اور ہیلتھ الائونس کے نام پر ہزاروں روپے دیئے جارہے ہیں اور بعض محکموں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے تمام محکموں میں ڈیوٹی ٹائم یکساں ہے تو پھر تنخواہیں بھی یکساں ہونی چاہئیں ایپکا صوبے کی اعلی حکام سے بھر پور مطالبہ کرتی ہے کہ جس طرح ڈیوٹی ٹائم یکساں ہے اسی طرح تنخواہیں بھی یکساں ہونی چاہئیں بصورت دیگر ایپکا ہر فورم پر بھر پور جدوجہد کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری اعلی حکام پر عائد ہوگی۔