لاہور (نمائندہ جنگ) پاک بھارت متنازع ابی منصوبوں پر مذاکرات آئندہ ماہ ہونگے پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کے لیے خط لکھ دیا ۔ذرائع کے مطابق انڈس واٹر کمشنر پاکستان سید مہر علی شاہ کی طرف سے بھارتی انڈس واٹر کمشنر کو خط لکھا گیا جس میں آئندہ ماہ مذاکرات کے حوالے سے بات کی گئی ہے سندھ طاس معاہدہ کے تحت ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان ابی منصوبوں پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔