• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپان کی ایک کمپنی نے دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل کو تیار کرلیا ہے۔

یہ ہوور بائیک 40 منٹ تک 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے۔

کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ میں خود کو 15 سال کا محسوس کر رہا ہوں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اسٹار وارز میں اپنی بائیک پر سفر کر رہا ہوں ۔

انہوں نے ایک آٹو شو کے دوران موٹر سائیکل کو چلا کر دیکھا تھا بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ اڑا کر ٹیسٹ کیا تھا۔

یہ موٹرسائیکل پہلے ہی جاپان میں فروخت کے لیے پیش کی جاچکی ہے جبکہ کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اس کے ایک ورژن کو امریکا میں 2023 میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

موٹرسائیکل کی قیمت 7 لاکھ 70 ہزار ڈالرز ہے جو کہ ایک بھاری رقم ہے ۔

دلچسپ و عجیب سے مزید