تہران (آئی این پی ) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے امریکی صدر بائیڈن سے ون ٹو ون ملاقات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے بلاواسطہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں امریکی چینل کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایسی ملاقات یا گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔