• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ٹرک آرٹسٹوں کا ملکہ برطانیہ کو شاندار خراجِ عقیدت

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری طور پر آخری رسومات آج لندن میں ادا کی جائیں گی، اس موقع پر دنیا بھر سے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

کراچی کے ٹرک آرٹسٹوں نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

دیوار پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تصاویر بنا کر شاہی خاندان کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔

مختلف رنگوں اور پھولوں سے سجی دیوار دنیا میں پہلی وال آرٹ پینٹنگ ہے جس پر ملکہ الزبتھ دوم کی تصاویر بنائیں گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آج لندن میں سرکاری طور پر آخری رسومات ادا کی جائیں گی،جس میں بھارتی صدر دروپدی مرمو، امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں۔

برطانیہ کی جانب سے روس، افغانستان، میانمار، شام اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے مدعو نہیں کیا گیا جبکہ چین کی جانب سے ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کی جائے گی۔

خاص رپورٹ سے مزید