• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت 209 رنز کا دفاع نہ کرسکا، آسٹریلیا 4 وکٹوں سے کامیاب

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلیا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے اسے 4 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ سے قبل دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ 

موہالی میں کھیلے گئے سیریز کے اس پہلے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 208 رنز بنائے۔ 

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 55 اور سوریا کمار یادیو نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم ہاردیک پانڈیا نے صرف 30 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو اس بڑے ٹوٹل تک پہنایا۔ 

آسٹریلیا نے یہ 209 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 

پہلے 61 رنز بنانے والے کیمرون گرین اور 35 رنز بنانے والے اسٹیو اسمتھ اور پھر جوش انگلس اور ٹم ڈیوڈ کے بالترتیب 17 اور 18 رنز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ 

اختتامی لمحات میں میتھیو ویڈ کے 21 گیندوں پر 45 رنز دونوں ٹیموں میں واضح فرق ثابت ہوئے جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے یہ میچ 4 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید