• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CCPO لاہور کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکا حکم ماننے سے انکار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نےوفاقی حکومت کی جانب سے اپنا عہدہ چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمودڈوگرنے7روز میں چارج نہ چھوڑا تو وفاقمعطل بھی کر سکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ہدایات کے تحت وفاق کے نوٹیفکیشن کے باوجود سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے چارج چھوڑنے سے انکار کیا ہےجس کے بعد اس ایشو پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزشتہ روز پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21کے افسر اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹا کر فوری و تاحکمِ ثانی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکی ہدایت کی تھی ۔
ملک بھر سے سے مزید