پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 2افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہسپتال ذرائع کاکہناہےکہ 10روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 124ہو گئی ہے جبکہ 178زخمی ہوئے ہیں۔علاقے میں موبائل، انٹر نیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔علاقے میں مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمد و رفت تاحال معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کے مطابق قیامِ امن کے لیے فریقین کے عمائدین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں فائر بندی اور آمد و رفت کے راستے کھولنے سے متعلق پیش رفت متوقع ہے۔دوسری جانب ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث پاڑا چنار میں پھنسے جوڈیشل افسران اور عملہ کو دس دن گزرنے کے بعد بھی ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع کے مطابق پاڑا چنار میں جوڈیشل افسران اور عملہ پھنسے ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوڈیشل افسران کو شفٹ کرنے کا کہا لیکن ابھی تک افسران کو وہاں سے شفٹ نہیں کیا جاسکا۔