• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت کا آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ

پشاور (صباح نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی حکومت آئینی بینچ کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کریگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قانونی پہلوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ آئینی بینچ تشکیل نہیں دے رہے ہیں، آئینی بینچ تشکیل دینے کے معاملے کو مسترد کرتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید