• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگرپارکر، باپ نے دو بیٹوں، ایک بیٹی اور بیوی کو زہر دیکر مارنے کے بعد خودکشی کرلی

تھرپارکر(رپورٹ عبدالغنی بجیر)نگرپارکر میں باپ نے دو معصوم بیٹوں ایک بیٹی اور بیوی کو زہر دے کر مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔واقعہ کا سبب سامنے نہ آسکا۔پانچوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد دفنادی گئیں۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل نگرپارکر کے گائوں کویا میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات دیر سے شنکر ٹھاکر نے اپنے دو بیٹوں 8سالہ جسونت 6سالہ گلاب 11سالہ بیٹی گیتابائی اور بیوی پون بائی کو مبینہ طور زہر دے کر مار دیا اور بعد میں خود نے بھی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیں۔اس ضمن میں ایس ایچ او نگرپارکر پیتامبر نے جنگ کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق زہرخوانی سے گھر کے چار افراد کی ہلاکت کے بعد گھر کے سربراہ نے مبینہ خودکشی کی ہےاور واقعہ سنگین نوعیت کا ہے جس کی ہر رخ سے تفتیش کی جارہی ہے۔ادھر گائوں مکینوں کے مطابق متوفی شنکرٹھاکر پہلے ڈرائیور کی ملازمت کرتا تھا کچھ عرصہ ہوا ہے اس نے ملازمت چھوڑ کر گائوں میں چھوٹا سا کیبن(کھوکھا)کھولا تھا۔رات کو کیبن سے جیسے گھر آیا اس کے بعد رات میں یہ واقعہ پیش آیا ہے تاہم شنکر کا گھر بھی محلے کے باقی گھروں سے فاصلے پر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید