• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این بی پی کا 75 سالہ سفرماضی کی کامیابیوں کا جشن، مستقبل کا عہد ہے، رحمت علی حسنی

کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان کی 75ویں سالگرہ کےموقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ، کراچی کے تاریخی موہٹہ پیلس میں منعقدہ تقریب میں حکومتی ، تجارتی اور معاشی شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت ملک بھر سے آئے صارفین نے شرکت کی ، این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد سمیت نیشنل بینک کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور انتظامیہ کے اراکین کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی ۔صدر نیشنل بینک کا کہنا تھا کہ این بی پی کا 75سالہ سفر نہ صرف ماضی کی کامیابیوں کا جشن ہے ،بلکہ ایک پختہ عہد ہے جو ہم اپنے مستقبل کے لیے کرتے ہیں ، ہماری میراث استقامت ، جدت اور ملکی خوشحالی کے لیے غیر متزلزل عزم پر مبنی ہے ، انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں نیشنل بینک جدید ٹیکنالوجیز کی ترقی ، پائیداری کے فروغ اور شمولیت کی حمایت کے لیے پرعزم رہے گا ، ساتھ ہی پاکستان کی ترقی اور عالمی شہرت کے لیے ایک اہم محرک کے طور پر خدمات انجام دیتا رہے گا ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل بینک کی 75 سالہ تاریخ ملک کی معاشی ترقی اور استحکام میں اس کے کردار کی عکاسی کرتی ہے ، نیشنل بینک کا سارا زور جدت اور ملکی خوشحالی کے عزم پر مبنی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ این بی پی ٹیکنالوجی، پائیداری اور شمولیت پر توجہ مرکوز کرنے والا اہم مالیاتی ادارہ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید