• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے معاہدہ منسوخ، بھارت مہنگی ترین ایل این جی خریدنے پر مجبور

کراچی ( نیوزڈیسک)سستی روسی گیس کا معاہدہ منسوخ ہونے سے بھارت تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدنے پر مجبور ہوگیا۔ روسی کمپنینے معمولی سا جرمانہ بھر کر بھارت کو گیس کی فراہمی سے معذرت کرلی۔

معاہدہ اچانک منسوخ ہونے کے باعث بھارت کو ہنگامی طور پر 40 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر گیس خریدنا پڑی، جو گزشتہ سال سے دُگنی قیمت ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ اس بات کا بھی اشارہ ہےکہ روسی سپلائی متاثر ہونے سےگیس کی کمی پوری کرنے میں بھارت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید