• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کے بعد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹرول کرنے والوں کو ٹرول کردیا۔

 اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے طنزیہ طور پر کہا کہ یہ وقت بابر اعظم اور محمد رضوان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے طنزیہ انداز میں میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑی اتنے خود غرض ہیں، صرف اپنے لیے ہی کھیلتے ہیں اگر ٹھیک سے کھیلتے تو میچ 15 اوورز میں ختم ہوجانا چاہیے تھا، مگر یہ آخری اوور تک لے گئے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس حیرت انگیز کارکردگی پر ہمیں فخر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید