• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت ترین FIA میں پیش، فون کال کے حوالے سے سوالات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)شوکت ترین FIA میں پیش، فون کال کے حوالے سے سوالات کئے گئے،سابق وزیر خزانہ و سینیٹر شوکت ترین نےآئی ایم ایف ڈیل ناکام بنانے کے الزام کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم کو اپنا بیان جزوی طور پر قلمبند کرا دیا ہے تاہم وہ تفتیشی افسروں کےتمام سوالوں کےجواب دینے میں ناکام رہے ،FIAنے سوالنامہ دیدیا،دوبارہ طلبی پرانکوائری مکمل ہونیکاامکان ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے شوکت ترین کو 21 ستمبر کو طلب کیا تھا مگر ان کی جانب سے نوٹس نہ ملنے کا موقف اپنایا گیا جس پر انہیں جمعرات 22 ستمبر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تاہم دفتری اوقات ختم ہونے پرشوکت ترین 21ستمبر کو ہی خود خاموشی سے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر پہنچ گئے اور انکوائری میں پیش ہونے کا عندیہ دیا جس پر انکوائری افسر وں کو واپس پہنچ کر ان کا موقف سننا پڑا ،بتایا جاتا ہے کہ شوکت ترین نے اپنے خلاف الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی ایم ایف ڈیل کیخلاف نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید