کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے 10دنوں تک سماعت کے بعد حجاب پر پابندی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا۔ سینئر ایڈووکیٹ سمیت 20سے زائد وکلاء نے درخواست گزاروں کی جانب سے دلائل پیش کئے۔