• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحام خان نےخواتین کو مخاطب کرنے کے انداز پر کیا کہا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پاکستان میں لوگوں کی جانب سے خواتین کو مخاطب کر کے بلانے کے انداز پر ناراض نظر آرہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے پیغام میں لکھاکہ نوجوانوں سے بھی احترام کے لئے ’آپ‘ کہہ کر مخاطب ہوتی ہوں لیکن پاکستانی مردوں میں عورت کو ’تم‘ کہنے کی بری عادت ہے، چاہے ان کا اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق ہو۔

ریحام خان نے مزید لکھا کہ اس حوالے سے میں لوگوں کو درست کرکر کے تھک گئی ہوں کیونکہ لوگ اچھے اخلاق نہیں سیکھتے۔

قومی خبریں سے مزید