• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، زلزلے میں لاپتہ ہونے والا شخص17 روز بعد زخمی حالت میں مل گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں زلزلے کے باعث لاپتہ ہونے والا شخص 17 روز بعد پہاڑوں سے صحیح سلامت نکل آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں تقریباً تین ہفتے قبل 5 ستمبر کو 6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں 93 افراد ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گین یو (Gan Yu) نامی چینی شہری زلزلے کے وقت ہائیڈرو پاور پلانٹ میں ڈیوٹی پر موجود تھا  جو زلزلے کے باعث عمارت میں پھنسے ہوئے دیگر افراد کو باہر نکلنے میں مدد کرنے کے لیے رُک گیا تھا۔

پھر جب اس کے نکلنے کی باری آئی تو اس کی عینک گر گئی اور نظر نہ آنے کے باعث وہ باہر نکلنے سے قاصر رہا تھا۔

اسے 17 روز بعد بدھ کو مقامی گاؤں والوں نے پہاڑوں میں سے زخمی حالت میں تلاش کرلیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید