• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں گندم کی قلت نہیں، این ایف آر سی سی

سیلاب سے نمٹنے کے ادارے این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں، آئندہ چھ ماہ کی ضرورت اور بوائی کا ذخیرہ موجود ہے۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن کمیٹی کے مطابق آلو، پیاز اور ٹماٹر وافر مقدار میں دستیاب ہیں جبکہ درآمدی آلو اور پیاز کی روزانہ کی بنیاد پر ریلیز بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ملک میں خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر ہیں، جن میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید