• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی اسپنر کی وکٹ لسٹ میں کوہلی ہر وقت نشانے پر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنا شاید مخالف ٹیمز کے بالرز کے لئے مشکل کام ہو لیکن آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زیمپا نے ویرات کوہلی کو کافی آسانی کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایڈم زیمپا نے ویرات کوہلی کو بولڈ کر کے ان کی 8ویں مرتبہ وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ایڈم زیمپا نے 5 مرتبہ ویرات کوہلی کو کیچ آؤٹ اور 2 مرتبہ بولڈ کیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز کے پاس تھا جنہوں نے ویرات کوہلی کو 7 مرتبہ آؤٹ کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید