• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: سرکاری سستے آٹے کی تقسیم کے دوران دھکم پیل

پشاور کے علاقے گڑھی حمزہ میں سرکاری سستے آٹے کی تقسیم کے دوران دھکم پیل کے نتیجے میں بعض شہری نالے میں گر گئے۔

چیئرمین خیبرپختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمیں ضرورت کے حساب سے آٹا یا گندم نہیں مل رہی۔ آٹا تقسیم کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی ہے۔

پشاور میں 20 کلو گرام سرکاری آٹے کا تھیلا 980 روپے پر فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید