لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ رُکا، شہری مہنگا آٹا خریدنے پر ہی مجبور ہیں۔
رپورٹس کے مطابق چکی مالکان نے فی کلو آٹا 120 روپے کردیا۔ مظفر گڑھ میں سستے آٹے کے محدود سیل پوائنٹس سے متعلق شہریوں کا کہنا ہے کہ باری آنے سے پہلے ہی آٹا ختم ہوجاتا ہے۔
شہریوں نے ہوٹلوں کو سرکاری آٹا فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
سیکرٹری خوراک پنجاب نادر چھٹہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں آٹے کی کوئی قلت نہیں۔ گندم وافر مقدار میں ہے۔ آٹے کے نرخوں کو مزید بڑھنے نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ مافیاز کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔