انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو ماٹ کا کہنا ہے کہ شاندار میچ تھا، ہمارے پاس چوتھا ٹی ٹوئنٹی جیتنے کا موقع تھا۔
میچ کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو ماٹنے کہا کہ لوگوں نے میچ بہت انجوائے کیا۔
میتھیو ماٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے، تاہم ہمارے کھلاڑیوں نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔
انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ میں اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخری میچ میں اگر بٹلر بہتر محسوس کریں گے تو کھیلیں گے۔