• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک، اسلحہ، نقدی، موبائل فون برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سیکٹر10 نزد کلیانہ چوک کے قریب گشت پر مامور شاہین فورس اور موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ اسکے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 2پستول 30بور، لوڈ میگزین، 6موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمدکی گئی ہے، ملزمان شہریوں کو یرغمال بنا کر موبائل فون چھین رہے تھے،بعد ازاں زخمی ملزم دوران علاج ہلاک ہو گیا،ملزمان کی شناخت 32 سالہ وکلاج اور 24 سالہ عبدالرحمنٰ کے نام سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید