• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ اور میرے اختلافات کی خبریں محض پروپیگنڈا‘ وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(ایجنسیاں ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرے اور بشری بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ‘ اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں محض پروپیگنڈا ہیں‘ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے‘آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا‘ خطاب میں جو کچھ ہوا، مستقبل میں کیا کرنا ہے وہ بتاؤں گا۔

جمعہ کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں‘جو کچھ ہوا اور مستقبل میں کیا کرنا ہے اس بارے میں بتاؤں گا۔

اہم خبریں سے مزید