کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کیماڑی تارا چند روڈ بلاک نمبر 16 میں گھر سے 30 سالہ حاجرہ زوجہ شاہد کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس نے شبہ کی بنیاد پر خاتون کے شوہر کو شامل تفتیش کر لیا ،متوفیہ کے شوہر نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے 2 بچے ہیں، وہ رات میں گاڑیوں کی چوکیداری کا کام کرتا ہے،واقعہ کے وقت وہ اپنے کام پر گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو اس کی بیوی کے گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا ہوا تھا اور لاش پنکھے سے جھول رہی تھی، پولیس کے مطابق جب پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو مقتولہ کی لاش پلنگ پر رکھی ہوئی تھی ، دوپٹہ پنکھے سے بندھا ہوا تھا۔