• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں سے سابق وفاقی وزیر خیبر پختونخوا ساجد حسین طوری کی ملاقات

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سے سابق وفاقی وزیر خیبر پختونخوا ساجد حسین طوری کی ملاقات میں ضلع کرم کے حالات سمیت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدات کا جائزہ لیا گیا،ر علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پارا چنار میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات رونما ہو ہے ہیں ، حکومت کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے تدارک اور عوام کے تحفظ کے لیے عملی اور قابل عمل اقدامات کرنے ہونگے، سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے ضلع کرم میں امن و امان کے لیے اقدامات کرنے سمیت دیگر معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید