کراچی ( اسٹاف رپورڑ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ز رابعہ سید نے اجلاس کو منافع خوری کے خلاف گزشتہ ایک ہفتہ کی کارروائی کی رپورٹ میں بتا یا کہ 21 نومبر سے 27 نومبر کے دوران سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے 134 گروسری کے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئ ،7 دکانیں سر بمہر کی گئیں جبکہ 7 لاکھ 63 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔