• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی وزرات خارجہ کا اپنا موقف دینے سے گریز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی وزارت خارجہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ بھارتی بورڈ کے خدشات کے پیش نظر ملکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔ 

جمعے کو بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کھل کر حکومت کی پوزیشن بتانے کے بجائے بی سی سی آئی کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہیں، ایسے میں دورہ کرنا ممکن نہیں، میڈیا اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بیان دیکھے۔ 

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے ۔ 

آئی سی سی بھی معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔ 

بھارتی حکومت کے مؤقف نے بھارتی بورڈ کی پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے پہلے ہی آئی سی سی اور پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے کہ پاکستان کا سفر کرنے والے کھلاڑیوں کی حفاظتی خدشات کے پیش نظر وزارت خارجہ نے ٹیم کو پڑوسی ملک جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید