• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کساد بازاری کے اثرات، شمالی انگلینڈ کا ڈان کاسٹر ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان

برطانیہ کی معیشت پر کساد بازاری کےاثرات کے باعث ڈان کاسٹر شیفلیڈ ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ایئرپورٹ کے بند ہونے سے 800 سے زائد ملازمین اکتوبر کے اختتام تک بےروزگار ہوجائیں گے۔ 

شمالی انگلینڈ کے یارک شائر میں واقع ڈان کاسٹر ایئرپورٹ کے اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ اس ایئرپورٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایئرپورٹ کی پورٹ انتظامیہ نے پبلک فنڈ سے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ 

ڈان کاسٹر ایئر پورٹ سے 54 سے زائد مقامات کیلئے فضائی آپریشن جاری تھا اور 14 لاکھ سے زائد مسافر اس سے استفادہ کرتے تھے۔ پاکستان کے لیے چارٹرڈ فلائٹ بھی ڈان کاسٹر ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوتی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید