• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادورو غیرقانونی صدر تھے، برطانیہ، وینزویلا میں امریکی کارروائی جائز ہے، اٹلی

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

برطانیہ کے وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ وینزویلا پر حملے میں شامل نہیں، مادورو غیرقانونی صدر تھے، وینزویلا میں پُرامن انتقالِ اقتدار چاہتے ہیں۔ 

دوسری جانب اٹلی نے کہا کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی جائز ہے۔

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ امریکا نے دفاعی اقدام کیا، فوجی مداخلت آمریت کا حل نہیں۔ 

جرمنی نے کہا کہ معاملے کی قانونی جانچ میں وقت لگے گا۔

فرانس نے کہا وینزویلا میں پُرامن انتقالِ اقتدار ہونا چاہیے۔ کینیڈیا نے کہا فیصلے کا حق وینزویلا کے عوام کو ہے۔ 

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانیہ وینزویلا کے آپریشن میں کسی طور پر شامل نہیں۔ 

انہوں نے کہا مادورو کو غیر قانونی صدر سمجھتے تھے، وینزویلا میں پُرامن انتقالِ اقتدار اور عوامی خواہشات کی عکاس حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔ 

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کو جائز اور دفاعی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اٹلی نے وینزویلا کے صدر کی خود ساختہ انتخابی فتح کو تسلیم نہیں کیا، تاہم فوجی مداخلت آمریت کے خاتمے کا حل نہیں۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کی قانونی جانچ میں وقت لگے گا۔ 

فرانسیسی صدر نے کہا کہ وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی پُرامن اور جمہوری ہونی چاہیے۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا وینزویلا کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید