• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے 144 ارب ڈالر دئیے، افغان حکومتوں کی کرپشن بڑی رکاوٹ ثابت ہوئی، امریکا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی انسپکٹر جنرل کے مطابق 20 سال میں امریکا نے افغانستان کے لیے 144 ارب ڈالر مختص کیے، رقم افغانستان میں تعمیرِ نو کے لیے رکھی گئی۔ انھوں نے کہا افغان حکومتوں کی کرپشن بڑی رکاوٹ ثابت ہوئی۔ 

امریکی انسپکٹر نے 20 سالہ افغان جنگ اور تعمیرِ نو کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق انسدادِ منشیات پروگرام غیر موثر رہا۔ 

رپورٹ کے مطابق اسٹیبلائزیشن پروگرامز پر 4.7 ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خطیر رقم خرچ ہونے پر بھی نتائج مایوس کن رہے، انخلا کے بعد7.1 ارب ڈالر کا فوجی سامان افغانستان میں چھوڑا گیا۔ 

امریکا نے 4 برسوں میں طالبان حکومت کو 3.83 ارب ڈالر کی امداد دی، 2002 سے 2021 تک امریکا نے افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے 144 ارب ڈالر سے زائد مختص کیے، افغان حکومتوں کی کرپشن تعمیرِ نو میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوئی۔

خصوصی امریکی انسپکٹر جنرل کی 20 سالہ افغان جنگ اور تعمیرِ نو کے بارے میں حتمی رپورٹ کے مطابق انسدادِ منشیات پروگرام 7.3 ارب ڈالر خرچ ہونے کے باوجود غیر موثر رہا۔

عالمی عطیہ دہندگان نے 8.1 ارب ڈالر اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے پروجیکٹس کو دیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید