• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں قانون کی ’معمولی‘ خلاف ورزی پر پوری سزا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

برطانیہ میں قانون کی معمولی خلاف ورزی پر دی جانے والی پوری سزا کو انٹرنیٹ پر بہت سراہا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے بظاہر گاڑی صحیح پارک کی تاہم قانون کے مطابق اس میں معمولی خلاف ورزی پائی گئی جس کی بنا پر اس شخص کو بھاری جرمانہ کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈرائیور نے گاڑی بالکل صحیح جگہ اور صحیح انداز میں پارک کی تاہم اس کا پچھلا حصہ صرف لائن سے 3 انچ باہر ہونے کی وجہ سے قانون کی خلاف ورزی میں بدل گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس خلاف ورزی پر 59 سالہ جولین گریفتھس کو 100 یورو کا جرمانہ کردیا گیا۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گاڑی جلدی میں پارک کی کیونکہ بیٹے کے لئے کچھ طبی سامان چاہیئے تھا، چالان ملنے پر بہت حیرانی ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق ڈرائیور نے چالان نہ بھرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس نے اس کے خلاف اپیل بھی دائر کردی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید