زارگویز، عراق (اے ایف پی) ایران نے عراقی کرد مسلح گروپ پر اپنے ملک میں بدامنی کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے عراقی کردستان کے خطے پر بمباری شروع کردی ہے، سرحد پار سے میزائل حملوں اور ڈرون طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے۔ عراق نے بغداد میں ایرانی سفیر کو طلب کرکے ان حملوں پر احتجاج کیا ہے۔