• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سیکرٹریٹ کوارڈی نیشن کونسل کے رہنماؤں کی گرفتاری قا بل مذمت ہے،ن لیگ

پشاور ( نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا نے سول سیکرٹریٹ کوارڈی نیشن کونسل کے رہنماؤں کی گرفتاری کےلئے رات کے اندھیرے میں آپریشن کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پرامن احتجاج کے جمہوری عمل کے خلاف صوبائی حکومت کی فسطائیت پسندی قرار دیاہے ۔ن لیگ کے صوبائی نائب صدرفضل اللہ داؤدزئی نے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ ہفتے سیکرٹریٹ کی تاریخ میں پہلی بار پرامن احتجاج شروع کرنے سے ہی پہلے رات کے اندھیرے میں کوراڈینیشن کونسل کے کچھ لیڈران کو گھروں سے پولیس نے اغوااورگرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کیا جبکہ باقی ملازمین پر بدترین تشدد اور گرفتاریاں کر کے ہڑتال کے خلاف مکمل کریک ڈاون کیاتحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے نہتے ملازمین پر تشددظلم کی ایک نئی داستان ہے مسلم لیگ ن اس آمرانہ طرزعمل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے ،فضل اللہ داؤدزئی نے مزید کہاکہ اسوقت سیکرٹریٹ مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہا تھا کسی بھی میڈیا چینل یا اخبار والوں کو سیکرٹریٹ کے احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا تاکہ گورنمنٹ کی نا اہلی ظاہر نہ ہو سکے حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملازمین کو مذاکرات کے میزپرآنے کےلئے آمادہ کیاجائے ۔
پشاور سے مزید