اسلام آباد( خالد مصطفی) وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر کےذریعے ایل این جی درآمد کرنے کو جلد ممکن بنایا جائے، اعلیٰ حکام کے ایک اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں جلد فیصلے کئے جائیں تاکہ ٹی پی اے قواعد کے تحت ایل این جی جتنا جلد ممکن ہو منگوائی جاسکے۔ واضح رہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل ) اور پاکستان گیس پوٹ کنسورشئیم نے 3 اگست کو ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے تاہم پٹرولیم ڈویژن نے 100 ایم ایم سی ایف ڈی آف ایف ایس آریو جوکہ ایل این جی ٹرمینل 2 پر پارکڈ ہے مگر حکام نے اس میں نت نئی ترامیم شامل کردیں جوکہ پی جی پی سی ایل کے لئے قابل قبول نہیں تھیں جس کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے ایل این جی درآمد نہ ہوسکی۔