• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سوریاکمار یادیو پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر ان سے آگے نکل گئے۔

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سوریا کمار یادیو 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے۔

سوریاکمار یادیو کی جانب سے اس میچ میں کی گئی جارحانہ بیٹنگ کے بعد اس سال ان کے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں چھکوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد رضوان نے سال 2021ء میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 41 چکھے لگائے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بیٹر رواں سال اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 732 رنز بناچکے ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں محمد رضوان پہلے اور سوریاکمار یادیو دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید