• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی بھرتیاں، PIA کو ہر سال تقریباً 50 ارب کا نقصان ہو رہا ہے، سعد رفیق، سینیٹ میں جواب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینیٹ کو وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے بتایا ہے کہ سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے پی آئی اے کو تقریبا ہر سال 50ارب خسارے کا سامنا ہے ،ارکان پارلیمنٹ کی سفارشیں پی آئی اے کی تباہی کی بڑی وجوہات ہیں ، پاکستانی پائلٹس کے حوالے سے جو غیر محتاط بیان کی وجہ سے سالانہ 35سے 40ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ،امریکا ، یورپ کیلئے فلائٹس 6ماہ شروع میں ہوجائینگی ، کوشش ہے ائیرلائن بند نہ ہو، اصلاحات پر عمل ہونا چاہیے، اگر اداروں میں سیاسی بھرتیاں بند ہوجائیں تو حالات بہت اچھے ہوسکتے ہیں ،پی آئی اے کی امریکہ اور یورپ کےلئے فلائٹس اگلے چھ ماہ میں شروع ہوجائیں گی ، ہم سب کی یہ کوشش ہے کہ پی آئی اے بند نہ ہو، اس حوالے سے اصلاحات کی ضرورت ہے اور اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے ، اس وقت پاکستان میں ٹوٹل 40ائرپورٹس ہیں جن میں سے 11 بند پڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید