نئی دہلی (نیوز ایجنسی )بھارت میں حکومت پاکستان کا سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ بند کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کو بھارت میں بلاک کئے جانے کا دعوی کیا ہے اور ساتھ ہی حکومت پاکستان سے منسوب ایک اکائونٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر حکومت پاکستان کے ٹوئٹر پیج پر لکھا گیا کہ اکائونٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے بلاک کیاگیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت پاکستان کا سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ پہلی بار نہیں بند کیا گیا، اس سے پہلے بھی بھارتی حکومت نے پاکستان کا سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ بند کیا تھاتاہم بعد میں اسے بحال کردیا تھا۔بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی اس خبر پر فوری طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔