• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ چارلس کے مصر میں موسمیاتی تبدیلی پر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

کنگ چارلس سوم— فائل فوٹو
کنگ چارلس سوم— فائل فوٹو

کنگ چارلس سوم مصر میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس ’سی او پی 27‘ میں شرکت نہیں کریں گے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ کنگ چارلس اگلے ماہ مصر میں منعقد ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس ’سی او پی 27‘ میں شرکت نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق نئے بادشاہ نے موسمیاتی تبدیلی کے بڑے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ برطانیہ کی وزیرِ اعظم لز ٹرس کے مشورے پر کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنگ چارلس جو 50 سال سے زائد عرصے سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک ممتاز مہم چلاتے آ رہے ہیں، نومبر میں مصر میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس میں تقریر کرنا چاہتے تھے۔

شاہی خاندان کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق برطانیہ کی وزیرِ اعظم لز ٹرس نے گزشتہ ماہ بادشاہ کو تاجِ برطانیہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیرونِ ملک دورے پر جانے کے لیے بہت احتیاط سے سوچنے، اقدمات کرنے اور ساتھ ہی موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

کنگ چارلس کے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے میڈیا پر ملا جلا سا ردِ عمل دیکھنے میں آ رہا ہے، کچھ افراد کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس کی جانب سے بطور بادشاہ یہ فیصلہ مکمل طور پر ہوشیاری سے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہےکہ ایسا لگتا ہے کہ برطانوی کنگ چارلس کو خود سے انتخاب نہیں کرنے دیا جا رہا ہے، جو غلط ہے۔

اس حوالے سے بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ باہمی دوستی اور احترام کے ساتھ یہ معاہدہ ہوا کہ کنگ چارلس موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید