تھرپارکر میں تھرکول بلاک ون انتظامیہ اور چینی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوگیا، معاہدے کے مطابق چینی کمپنی تھرکول بلاک ون کو جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی فراہم کرے گی۔
معاہدے کے مطابق ایچ پی 788 پورٹیبل ریڈیو، ایچ ایم 788 موبائل ریڈیو فراہم کیا جائے گا۔
چینی کمپنی ریکارڈنگ سسٹم اور ڈسپیچ سسٹم بھی فراہم کرے گی۔
جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی سے اخراجات، حادثوں میں کمی آئے گی۔