• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں منعقد ہوئی انوکھی اجتماعی شادی کی تقریب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فلپائن میں انوکھی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 15 پالتو جانوروں کے جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

عالمی وباء کورونا وائرس کی پابندیوں کے اختتام کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب فلپائن میں عالمی یوم جانور کے موقع پر اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔


اجتماعی شادی کے دوران پالتو جانوروں کے ساتھ ان کے مالکان نے بھی رنگ برنگے لباس زیب تن کئے جبکہ دلہنوں نے روایتی عروسی گاؤن پہنا تو دولہے نے سوٹ بوٹ کا انتخاب کیا۔

اجتماعی شادی کی تقریب میں پادری نے نو بیاہتا جوڑوں کے اوپر مقدس پانی کا چھڑکاؤ کیا اور ان کی اچھی صحت اور زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

تقریب کا مقصد عالمی یوم جانور کے موقع پر جانوروں کے حقوق کو اُجاگر کرنا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید