• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کو پاکستان سے گدھے درآمد کرنے میں دلچسپی کیوں ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزارتِ تجارت پاکستان نے گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بتایا ہےکہ چین نے پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی درآمدات اور برآمدات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

قائمہ کمیٹی کے رکن دنیش کمار نے اجلاس کے دوران بتایا کہ چین پاکستان سے گدھوں کے ساتھ ساتھ کتّے بھی برآمد کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔

جس پر سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ چینی سفیر نے کئی بار پاکستان سے گوشت بھی برآمد کرنے کی بات کی ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ سال پنجاب حکومت نے اوکاڑہ میں ایک فارم بھی قائم کیا ہے جس کا مقصد گدھوں کو برآمد کرکے زرمبادلہ کمانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ فارم صوبے کا پہلا ایسا سرکاری ادارہ ہے جہاں بشمول امریکی نسل کے دیگر مختلف نسل کےگدھوں کو چین اور دیگر ممالک کو برآمد کرنے کے لیے پالا جائے گا۔

یہ فارم بہادر نگر فارم میں قائم کیا گیا تھا جو 3 ہزار ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

اس حوالے سے بہادر نگر فارم کے منیجر ڈاکٹر منصور مبین کا کہنا ہے کہ ’تیزی سے بدلتے ہوئے معاشی رجحانات دیہی علاقوں میں انقلاب لا رہے ہیں‘۔ 

اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزی روٹی کمانے میں مدد ملے گی۔

خاص رپورٹ سے مزید