• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ، انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران بھارت مخالف مظاہرے

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے موقع پر بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔ جینیوا میں ہونے والےاقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے موقع پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے بھارت میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ بھارت سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال میں مداخلت کررہا ہے۔مظاہرین نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید