سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سیالکوٹ سیشن کورٹ میں ای کورٹ کے قیام کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج گوجرانوالہ حبیب اللہ عامر نے کہاکہ ای کورٹ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن پر قائم کی گئی جس میں وڈیو لنک کے ذریعے گواہان کی بیانات ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ وڈیو لنک کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے جاری کئے سمن کی تعمیل بھی ممکن ہوگی اور دوسرے اضلاع میں رہنے والوں کیلئے تعمیل کی آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ وڈیو لنگ کے ذریعے ریکارڈ کی گئی شہادتوں کو محفوظ لرنا آسان ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمد یوسف اوجلہ نے کہاکہ ای ۔ کورٹ کے قیام کا مقصد عوام الناس کو انصاف کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔