پاکستان،نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز جمعے سے شروع ہورہی ہے جو کہ 14 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
نیوزی لینڈ میں ہونے والے میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح میں شروع ہوں گے۔
قومی ٹیم جمعے کو اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیم ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی جوکہ صبح 11 بجے شروع ہوگاجبکہ 11 اکتوبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ صبح 7 بجے کھیلا جائے گا۔
سیریز کا چھٹا میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 13 اکتوبر کو صبح 7 بجے کھیلا جائے گا۔
تین ملکی سیریز کا فائنل میچ 14 اکتوبر پر پاکستانی وقت کےمطابق صبح 7 بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔