پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس ذکا اشرف کی زیرصدارت لاہور میں ہوا۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیزن اور سال کے آغاز پر چینی کی مقدار 80 لاکھ 27 ہزار 270 ٹن تھی اور نومبر تک 17 لاکھ 36 ہزار17ٹن چینی سرپلس ہوگی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اضافی چینی برآمد کی جائے تو ایک ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے۔ بریفنگ کے مطابق اگلے سیزن میں مزید اضافی چینی سے مزید ایک ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث گنے کی فی ایکڑ فصل اچھی رہنے سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دی تو کاشتکاروں کو ادائیگیاں نہیں ہو پائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ادائیگی نہ ہوئی تو ملک میں چینی کا سنگین بحران پیدا ہو سکتا ہے۔