• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی، اغوا کے مقدمے میں ملزم کی بریت کی درخواست مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اغوا کے مقدمے میں ملزم محمد عدنان کی بریت کی درخواست مسترد کردی،ملزم کے وکیل نے بتایا کہ کورٹ میرج کرنے والی مناہل کے والد نے محمد عدنان اور اس کے خاندان کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا، وکیل نے بتایا کہ مبینہ مغویہ خود بذریعہ جہاز کراچی سے لاہور اور وہاں سے بذریعہ ٹیکسی تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ پہنچی جہاں محمد عدنان کے ساتھ کورٹ میرج کی،، مدعی مقدمہ راضی خوشی اپنی بیٹی مناہل کو پنجاب سے لیکر آیا تھا، لیکن کراچی پہنچنے پر مدعی نے محمد عدنان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید