• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 تک جاپہنچی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 تک جاپہنچی، ریاست فلوریڈا میں سب سے زیادہ 105 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

طوفان سے ریاست فلوریڈا کی لی کاؤنٹی سے 55 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ریاست شمالی کیرولائنا میں بھی 4 اموات سامنے آئی ہیں۔

طوفان کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

امریکا کے صدر بائیڈن نے اپنے دورۂ فلوریڈا میں انفراسٹرکچر کی بحالی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ویسا ہی انفراسٹرکچر اس لیے نہیں بنا سکتے کیونکہ طوفان پھر آنے والا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایسا انفراسٹرکچر بنایا جائے جو اگلے طوفان کا سامنا کرسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید